وفاقی وزراء کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے روکا جائے،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر  کا وزیراعظم کو خط 

Jul 09, 2021 | 12:39:PM
وفاقی وزراء کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے روکا جائے،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر  کا وزیراعظم کو خط 
کیپشن: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر  جسٹس ریٹائرڈ رشید سلہریا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر  نےوفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی  جانب سےرقم تقسیم کرنے کی  ویڈیو  کے معاملہ پروزیر اعظم پاکستان عمران خان کو  خط لکھ دیا۔
 تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر  جسٹس ریٹائرڈ رشید سلہریا کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ  وفاقی وزراء کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے،

صوبائی وزراء کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں، وفاقی حکومت ، آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد یقینی بنائے،کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کئے جائیں۔ وفاقی، آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس امیدوار کے حلقے میں  خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جب فیض احمد فیص نے دلیپ کمار کا آٹو گراف لینے کی کوشش کی۔۔