صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کہیں ایٹم بم نہ گرا دیں، امریکی حکام کو تشویش لاحق

Jan 09, 2021 | 09:19:AM
صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کہیں ایٹم بم نہ گرا دیں، امریکی حکام کو تشویش لاحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی حکام کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ رویے سے یہ تشویش لاحق ہو گئی ہے کہ وہ اقتدار سے جاتے جاتے کہیں ایٹم بم ہی نہ گرا دیں، معاملے کی سنگینی نے سب کو سر جوڑ کر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبریں ہیں کہ امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جلد ہی اقتدار سے ہٹانے پر انتہائی سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ سپیکر نینسی پیلوسی نے بھی عسکری قیادت کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پیلوسی نے اس اہم معاملے پر جوائنٹ چیفس چیئرمین مارک ملے سے احتیاطی تدابیر پر گفتگو کی اور عسکری قیادت سے ٹرمپ کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رکھنے کی یقین دہانی مانگی ہے۔امریکی سپیکر نینسی پیلوسی نے دوبارہ اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ خود استعفیٰ دیں یا نائب صدر انہیں ہٹا دیں، ورنہ مواخذے کے لیے تیار رہیں۔ صدر نے رضاکارانہ طور پر عہدہ نہ چھوڑا تو کانگریس کارروائی شروع کرے گی۔