کورونا پر قابو پانے کیلئے جوبائیڈن کا 100 روزہ پلان

Dec 09, 2020 | 13:11:PM
کورونا پر قابو پانے کیلئے جوبائیڈن کا 100 روزہ پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے بےقابو کورونا وائرس کو لگام ڈالنے کیلئے 100 روز ہ پلان پیش کردیا ہے جس کے مطابق امریکی عوام میں100ملین کورونا ویکسین تقسیم کی جائیں گی۔

نومتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کورونا پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کردی ہیں۔انہوں نے ابتدائی 100 روز میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اہم اہداف مقرر کئے ہیں،جبکہ صحت کے شعبے میں اہم عہدوں پر نامزدگیاں کرتے ہوئے کہاہے  کہ ہم تین ماہ میں زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین اور ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ سکول دوبارہ اوپن کی کوشش کریں گے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ بطور نومنتخب صدر میں براہ راست امریکی عوام سے بات کروں گا، اور ان سے درخواست کروں گا کہ 100 دن تک ماسک پہن کر ہماری مدد کریں ۔ 100 روز میں 100 ملین کورونا ویکسین تقسیم کرنے کا مشن عوام کی مدد سے پورا کریں گے۔

نومنتخب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اس مصبیت میں بہت جلدی گرفتار نہیں ہوئے ،اس مرض جلدی چھٹکارا حاصل کرنا بھی ممکن نہیں۔ اس وبا سے نبردآزما ہونے میں وقت درکار ہوگا۔واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی  تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ صرف امریکا میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔