پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری کر دیا گیا ۔
تینوں ممالک کے تاریخی دفاعی معاہدے کی خوشی میں جاری کیے گئے اس نغمےمیں تینوں ممالک کے برادرانہ تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے،نغمے میں حرمین شریفین کی حفاظت اورخدمت کو ایک مشترکہ مقدس ذمہ داری کے طورپرپیش کیا گیاہے۔
پاکستانی سرزمین پرموجود سپاہیوں کو عشق حرم اورمقدس مقامات سے وابستگی کی روشن علامت کے طوربیان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ نغمے میں حضور اکرم ﷺ سے محبت کو مسلمانوں کے ایمان اورشناخت کا بنیادی حصہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بادل پھر برس پڑے،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
نغمے میں پیغام دیاگیاہے کہ حرمین شریفین کی محبت مسلمانوں کو ایک مشترکہ ایمان، قبلے، قرآن اورروحانی رشتے میں متحد کرتی ہے،آج پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیہ کو مضبوط دفاعی تعاون کے ایک تاریخی رشتے میں جوڑ دیا ہے۔