آج موسم کیسا رہے گا؟

Aug 09, 2023 | 12:21:PM
ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا، کشمیراور ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 128ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مالاکنڈ،ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی تحلیل کا دن آگیا، وزیراعظم آج صدر کو سمری بھیجیں گے

پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں بھی موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ البتہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، مری اور گلیات میں بادل برس سکتے ہیں۔ سندھ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔