صارفین کیلئے بری خبر، سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Nov 08, 2023 | 13:25:PM
صارفین کیلئے بری خبر، سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)صارفین کیلئے بری خبر، سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

صارفین کیلئے سولر سسٹم کی قیمت میں 2سے 4لاکھ روپے اضافہ ہوگیا،سات کلو واٹ کا سسٹم نو کی بجائے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے میں لگے گا،دس کلو واٹ کا سسٹم چودہ کی بجائے سترہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا،بارہ کلواٹ کا سولر سسٹم سولہ کی بجائے انیس لاکھ روپے میں لیا جا سکے گا۔

ضرورپڑھیں:پاک سوزوکی کا پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان
پندرہ کلو واٹ کا سولر سسٹم 18کی بجائے ساڑھے 22لاکھ میں لگوایا جا سکے گا،مذکورہ قیمتوں پر صارفین کو ہائیبرڈ کی بجائے آن گرڈ سسٹم پر سسٹم فراہم کیا جائیگا،ہائیبرڈ سسٹم کی تنصیب کروانے پر بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی،وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین بجلی بنا رہے ہیں ۔