سندھی زبان سے متعلق بیان غلط تھا، نصیر الدین شاہ کا اعتراف

Jun 08, 2023 | 09:52:AM
بھارت کے سینئر اور معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے سندھی زبان سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے سینئر اور معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے سندھی زبان سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف کر لیا۔

چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران سنیئر اداکار نے کہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ، پاکستان میں اردو کی طرح پنجابی زبان بھی زیادہ بولی جاتی ہے۔

نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کچھ افراد نے انہیں سندھ آکر سندھی زبان بولنے والے افراد کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

تاہم، فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں نصیر الدین شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور لکھا کہ پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق میرا بیان غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات پھوٹ پڑے ہیں، ان چیزوں پر جو میں نے حال ہی میں کہی ہیں، ایک پاکستان میں سندھی زبان کے بارے میں میری غلط بیانی سے متعلق، میں وہاں غلطی پر تھا اور دوسرا اس پر جو میں نے مراٹھی اور فارسی کے تعلقات کے بارے میں کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھی، میرے درست الفاظ یہ تھے کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔

مزید پڑھیں:  نصیر الدین شاہ کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا کہ ’اس معاملے پر میں غلط تھا‘۔