بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانابھی غلط تھا اور اب شاہین کو ہٹایا گیا یہ بھی غلط ہے، مصباح الحق

Apr 04, 2024 | 23:00:PM
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانابھی غلط تھا اور اب شاہین کو ہٹایا گیا یہ بھی غلط ہے، مصباح الحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط تھا اور اب شاہین کو ہٹایا گیا یہ بھی غلط ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ تھا، شاہین شاہ آفریدی کو اب کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ ہے، جس طریقے سے کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ کھلاڑیوں کے لئے بڑی ناگوار چیز ہوتی ہے، کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے.

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

مصباح الحق کا مزیدکہنا ہے کہ کوچز کے لئے جو بھی فیصلہ ہے وہ سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے، اپنی ٹیم کو دیکھیں کہ انکے لئے کونسا کوچ بہترین ہے، غیر ملکی یا ملکی کوچ وقتی طور پر نہیں ہونا چاہیے، آپ کو لگے آپ کی ٹیم کو آگے لے کر چل سکتا ہے تو غیر ملکی یا ملکی کوچ رکھ لیں، اگر دونوں ملکر بھی کام کرینگے تو ٹیم کی بہتری ہو گی۔