ضمنی انتخابات؛ ن لیگ کیلئے اچھی خبر، دو بڑی جماعتوں کا حمایت کا اعلان

Jul 08, 2022 | 23:01:PM
پنجاب، ضمنی انتخابات، اسلامی تحریک پاکستان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مسلم لیگ ن، حمایت کا اعلان،
کیپشن: وزیر توانائی خرم دستگیر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے اسلامی تحریک پاکستان اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیر حسن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔علامہ شبیر حسن نے کہا ن لیگ کے ساتھ مفاہمتی عمل میں باضابطہ طور پر شامل ہو رہے ہیں، فیصلہ قوم و ملت کے بہترین مفاد میں کیا جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ بھی تفصیل سے قومی امور پر معاملات طے پائے ہیں۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا انتخابات میں حمایت پر علامہ ساجد نقوی کے شکرگزار ہیں، مفاہمت سے اتحادی حکومت کو عوام کی خدمت کا مزید موقع ملے گا، توقع ہے یہ تعاون 2023 کے الیکشن میں بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طیبہ گل کے الزامات، ڈی جی نیب لاہورکا 10 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس
دوسری جانب وزیر مملکت مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے چیئرمین پولیٹیکل سیل ذوالفقار علی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی گذارشات حکومت کے سامنے رکھ دی ہیں ، تمام معاملات پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ساتھ جو کچھ بھی طے ہوا ہے اس پر عملدرآمد بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 20 کی 20 سیٹیں جیتے گی، پرویز الٰہی کا دعویٰ