طیبہ گل کے الزامات، ڈی جی نیب لاہورکا 10 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس 

Jul 08, 2022 | 19:34:PM
ڈی جی نیب، شہزاد سلیم ، ہراسانی کا الزام، طیبہ گل، 10 کروڑ روپے ، ہرجانے کا نوٹس،
کیپشن: ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور طیبہ گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (ڈی جی نیب) شہزاد سلیم نے ہراسانی کا الزام لگانے پر طیبہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ میری کال ریکارڈ کرکے میری آڈیو کو غلط استعمال کیا گیا، طیبہ گل کے معاملے میں جو بھی کارروائی کی وہ قانون کے مطابق تھی۔شہزاد سلیم نے کہا کہ طیبہ گل کے خلاف شکایات نیب لاہور کو موصول ہوئی تھیں، طیبہ گل ایک کیس میں مدعی اور ایک کیس میں ملزمہ رہیں۔
اس حوالے سے ترجمان نیب نوازش علی نے بھی کہا ہے کہ ان کی طیبہ گل سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، طیبہ فاروق گل نے میرے حوالے سے غلط بیانی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز طیبہ گل نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید سے سکیورٹی واپس لے لی گئی