ڈیلیوری ایمرجنسی کال ، خواتین میڈیکل ٹیمزنےماں اور4بچوں کی جان بچا لی

Jul 08, 2021 | 16:45:PM
ڈیلیوری ایمرجنسی کال ، خواتین میڈیکل ٹیمزنےماں اور4بچوں کی جان بچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریسکیو1122خواتین میڈیکل ٹیکنیشنز کی بروقت طبی معاونت اورڈلیوری کٹ کے استعمال کی بدولت جڑواں بچوں سمیت 4 بچوں نے جنم لیا۔

تفصیلات کے مطابق  مختلف علاقوں چکڑو پل،جلالہ اور ہاتھیان سے ڈیلیوری ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، کال موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی خواتین میڈیکل ٹیمز بروقت امداد کیلئے پہنچ گئیں۔

حاملہ خواتین کی حالت نازک ہونے پر ماں اور بچوں کی زندگی بچانے کیلئے بروقت ردعمل  سے خاتون اور بچوں کی جان بچا لی گئی  ریسکیو1122 ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی۔

  بروقت امدادکی بدولت چکڑو پل میں جڑواں لڑکوں نے جبکہ جلالہ میں 1 لڑکی اور ہاتھیان میں 1 لڑکے نے جنم لیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق  ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچوں کو مزید چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بچوں اور ماں کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ظلم کی انتہا ہوگئی: 70سالہ بزرگ کا نہاناجرم بن گیا