پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Jan 08, 2024 | 12:18:PM
پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے نشان کیلئے دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آگئے،چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آج 9 ممبربنچ بھی ہے اور ایک خصوصی بنچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں،چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ فیصلے کے خلاف آئے ہیں یا 184/3 کی درخواست ہے؟ حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف 185/3 میں سپریم کورٹ آئے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھرمعاملہ ججزکمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیلئے کیس مقرر کردیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ گر گیا