حکومت کا نئی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آرڈیننس پر غور

Jan 08, 2021 | 11:51:AM
حکومت کا نئی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آرڈیننس پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کا نئی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے پر غور  ایف بی آر نے نئی گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کے لیے آرڈیننس کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق  آرڈیننس کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری پر دو لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس لگایا جائے گا ، اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ  کابینہ گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی منظوری دے چکی ہے ۔  نئی گاڑیوں کی خریداری کے بعد 3 ماہ کے اندر فروخت پر ٹیکس لگے گا۔

واضح رہے کہ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر 50 ہزار روپے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا جبکہ ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس لاگو ہوگا ۔ دو ہزار سی سی اور اس سے اوپر گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا ،اضافی ودہولڈنگ ٹیکس سے اون منی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔