آج  پتہ چلے گا پچھلے انتخابات میں کتنا ظلم ہوا : خالد مقبول صدیقی

Feb 08, 2024 | 12:39:PM
آج  پتہ چلے گا پچھلے انتخابات میں کتنا ظلم ہوا : خالد مقبول صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان( ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کے نتائج سے پتہ چلے گا کہ پچھلے انتخابات میں کتنا ظلم ہوا ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ نے  2018کے جعلی انتخابات کے بعد سارے منصوبے کو ناکام کیا، پاکستان آئندہ 2018والا الیکشن برداشت نہیں کرسکتا، پاکستان کے عوام کی رائے کا احترام کیا جائے، جہاں دیر سے پولنگ شروع ہوئی وہاں اتنا ہی وقت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ بہت مذاق ہوگیا ہے، آپ 75سال میں عام پاکستانی کو پینے کا پانی ،پرائمری سکول کی تعلیم نہیں دے سکے، یہ پاکستان جاگیرداروں اور ظالموں کیلئے نہیں بناتھا، اس پاکستان کو اقتدار مافیا ،موروثی حکومتوں سے پاک کرناہے ۔

خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ یہ آئین 23کروڑ عوام کے بجائے 23سو خاندانوں کا نگہبان ثابت ہوا ہے، اقتدار اور وسائل کو عام پاکستان کی دہلیز پر پہنچائیں گے، جب تک حکمرانی عوام کی نہ ہو، انتخابات غیر آئینی قراردے دیئے جائیں، جاگیرداروں ، مورثی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا، کراچی میں 16نشستوں پر کوئی مقابلہ نہیں، ایم کیو ایم کی سیاست تو 35سال سے ختم تھی صرف عبادت کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ؛  ووٹ لوگوں کا حق ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں: محسن نقوی