رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت نیکٹا کا تیسرا بورڈ آف گورنرزکا اہم اجلاس

Dec 08, 2022 | 19:51:PM
 رانا ثناءاللہ, نیکٹا, بورڈ آف گورنرز,اجلاس
کیپشن: رانا ثناءاللہ خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی زیر صدارت نیکٹا کا تیسرا بورڈ آف گورنرز اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں نیکٹا کی متعدد انتظامی اور مالی سفارشات پیش کی گئیں، نیشنل کوآڈینیٹر نیکٹا، محمد طاہر رائے کی طرف سے وفاقی سطح پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ National  CTD کے قیام کی سفارش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں نیکٹا کے تیسرے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے اور مجوزہ تجویز پر جلد از جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نیکٹا کی کارکردگی صراحتے  ہوئے FATF  کی گرے لسٹ سے نکلنے پر نیکٹا کی کاوشوں کی خاص طور پر تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیکٹا کو موثر کردار ادا کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کے ذریعے بہتر معاونت کی تلقین بھی کی۔

بورڈ ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے وفاقی وزیررانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پوری قوم اور وفاقی سطح پر مستحکم عظم کی بنیاد پر  ہی دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے،وفاقی وزیر برائے پاور اینڈ انرجی خرم دستگیر، سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر مقبول احمد کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز داخلہ، دفاع، قانون و انصاف اور سیکریٹری خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈی جی انٹیلیجنس، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی کاؤنٹر ٹیررزم آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس، چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور IGPs نے بھی بطور  ارکان نیکٹا بورڈ آف گورنرز، اجلاس میں شرکت کی۔