پاکستانی اور بھارتی عوام ایک کیوں ہوگئے؟

Dec 08, 2022 | 13:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: برطانیہ میں ’قورمے‘ کی توہین، پاکستان اور بھارت ایک ہوگئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے کچھ کھانے یکساں طور پر پسند کیے جاتے ہیں جن میں چکن قورمہ بھی شامل ہے۔ شاید اسی لیے دونوں خطے کے لوگ برطانیہ میں ہونے والی اس کی توہین پر آگ بگولہ ہوگئے۔

برطانوی فوڈ نیٹ ورک ٹیسٹی یو کے نے 3 دسمبر کو قورمہ بنانے کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد لڑائی جھگڑا بھول کر قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آگئے۔

ٹوئٹر پر آکر کسی نے لکھا ایک ڈش نے ہی پاکستان اور بھارت کو متحد کردیا۔

ایک اکاؤنٹ سے ویڈیو کے لیے لکھا گیا کہ ہمارے قورمے کی توہین کرنے پر آپ لوگوں پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ بہت ہی دردناک ہے۔

کسی نے پیسے کی آفر کرتے ہوئے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست  کردی۔

ایک پاکستانی نے تو فرطِ جذبات میں آکر اصل قورمے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا اگر تمہاری ڈش قورمہ ہے تو یہ فش اینڈ چپس ہے۔ 

ایک شخص نے ویڈیو پر لکھا کہ مرغی نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کائنات ہی چھوڑ دی ہے۔

اس کے علاوہ بھی سیکڑوں لوگوں نے ویڈیو پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔