ایف بی آر ان لینڈ ریونیو گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے57 افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) ان لینڈ ریونیو گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے 57 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیںَ، تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 57 افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، جن میں گریڈ 20 کی اسما آفتاب کمشنر آئی آر زون 6 کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی تعینات کر دیا گیاہے،گریڈ 20 کے ہارون مسعود کمشنر آئی آر زون 3 ایل ٹی او ملتان،گریڈ 20 کی مسں سمیعہ اعجاز کمشنر آئی آر اپیل 3 لاہور،گریڈ 20 کی فضاء بتول ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی،گریڈ 20 کے عبدالحفیظ کمشنر آئی آر زون 2 ایل ٹی او کراچی،گریڈ 20 کے جاوید اقبال شیخ کمشنر آئی آر زون 4 ایل ٹی او کراچی،گریڈ 20 کے بلال ملک کمشنر آئی آر زون 2 آر ٹی او لاہور،گریڈ 20 کے جاوید اقبال چیف آئی آر آپریشنز ونگ،اور گریڈ 20 کی ڈاکٹر شازیہ گل کمشنر آئی آر زون 5 آر ٹی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خوبصورت طیبہ رحمت خیبر پختونخواکےدور افتادہ گائوں کی پہلی خاتون کرکٹر