پی سی بی نے علیم ڈار کو آئی سی سی انٹرنیشنل  پینل کے لیے نامزد

Apr 08, 2023 | 20:58:PM
پی سی بی نے علیم ڈار کو آئی سی سی انٹرنیشنل  پینل کے لیے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نے  معروف  امپائرعلیم ڈار   کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کیلئے نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے نامور پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے گزشتہ مہینے(انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل) آئی سی سی ایلیٹ پینل سے استعفی دیا تھا ، جس کے بعد علیم ڈار کی جگہ احسن رضا کو ترقی دے کر ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا۔

علیم ڈار بین الاقوامی میچز میں ایمپائرنگ کرنےلیے اہل رہیں گے جبکہ علیم ڈارہوم سیریز کے علاوہ   ورلڈکپ اور چیمپئن ٹرافی میں بھی ایمپائرنگ کرسکیں گے،آئی سی سی رولز کےمطابق انٹرنیشنل پینل کے ایمپائرز صرف بین القوامی میچز میں امپائرنگ کرنےکےاہل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ علیم ڈار نے 439 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے 145 ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 69 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے، وہ 2004 میں ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہوئے تھے۔

کیریئر کے دوران انہوں نے 4 بار ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ فائنل کو سپروائز بھی کیا۔اس کے علاوہ علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک مسلسل 3 بار بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔