وزیراعظم کو سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

Apr 08, 2022 | 23:12:PM
بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم، تین سال سے حکومت
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم تین سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا ،جب یہ قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں۔
وزیراعظم کے خطاب پر بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم نے ان کو پارلیمان اورعدالت میں شکست دلائی ، انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے ،عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایاجا رہا ہے ،ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹا کرخود کو شہید ثابت کریں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وزیراعظم نے تین سال قوم سے جھوٹ بولاجاتے جاتے آئین شکنی کی ،وزیراعظم کو پتہ ہے وہ سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹ رہے ہیں ،عمران خان کی کوشش ہے کہ انگلی کٹا کرکسی طرح شہید بنے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم سمجھتے ہیں مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے ،اگر باہر سے مداخلت ہورہی ہے تو ہم ناصرف مذمت کریں گے بلکہ روکیں گے۔ان کاکہناتھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے آئے ،عمران خان کہتا ہے خط عدالت نے نہیں دیکھا کیاعدالت میں خط پیش کیا،ہمارا مطالبہ ہے خط عدالت میں پیش ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ