حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Sep 07, 2023 | 09:10:AM
 ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس اور تعزیے برآمد کئے جائیں گے اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ہیلی کیم اڑانے پر پابندی ہوگی۔

لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو کر مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی کے مطابق مرکزی جلوس پر چار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، پولیس جوانوں کے ساتھ رضاکار بھی چیکنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیالکوٹ:غربت سے تنگ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی

مرکزی عزاداری جلوس کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا جبکہ خواتین کی چیکنگ کیلئے 193 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے کہا کہ امام بارگاہ اورعزاداری جلوس کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے، مرکزی عزاداری جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، مرکزی جلوس کے روٹ اور اطراف پر ڈبل سواری اور ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔