فلم ’مہابھارتہ‘ میں کاسٹ ہونے کیلئے سیف علی خان نے کیا شرط رکھی؟

Oct 07, 2022 | 14:10:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فلم ’مہابھارتہ‘ میں کاسٹ ہونے کیلئے سیف علی خان نے کیا شرط رکھی؟
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بالی ووڈ کے نواب، اداکار سیف علی خان نے ایک مخصوص شرط کے ساتھ فلم ’مہابھارتہ‘ میں کاسٹ ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران فلم’مہابھارتہ‘میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  فلم ’مہابھارتہ‘ میں اداکاری کرنا چاہیں گے اگر کوئی اسے ہالی ووڈ فلم ’لارڈ آف دی رِنگز‘ جیسا بنائے۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ’اس حوالے سے اجے دیوگن کے ساتھ بات بھی کر رہے ہیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میں ہماری نسل کے لیے اس موضوع پر فلم بنانا ایک خواب ہے، ہر کوئی ایسا پراجیکٹ کرنا چاہتا ہے‘۔

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ’ہم بمبئی کی فلم انڈسٹری میں ساؤتھ جیسی یا جتنا ممکن ہو سکے گا اتنی عظیم فلم بنائیں گے‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار سیف علی خان کی نئی فلم ’وکرم ویدھا‘  سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا۔ 

بالی ووڈ کی یہ فلم تامل زبان کی ہٹ فلم وکرم ویدھا کا ریمیک ہے، جس کی کہانی ایک سخت مزاج پولیس افسر وکرم کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک خطرناک گینگسٹر ویدھا کی تلاش میں ہے۔