روپیہ تگڑا،ڈالر کو رگڑا،مزید سستا ہوگیا

Oct 07, 2022 | 10:18:AM
 معیشت ,انٹر بینک, اوپن مارکیٹ,فی تولہ سونا ,پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (اشرف خان)روپیہ تگڑا،ڈالر کو رگڑا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے69 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 220 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔


پاکستان کی معیشت کے آثار نمایاں ہونے لگے،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے برے دن جاری ہیں ،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر ایک روپے69 پیسے  گرگیا ،اس وقت انٹربینک میں ڈالر 221 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔


انٹربینک میں ڈالر 221.94روپے سے کم ہوکر 220.25روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے اب ڈالر فروخت کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا

یاد رہے ڈالر کی قدر میں کمی سونا مزید سستا ہوگیا،فی تولہ سونا 3400 روپے سستا ہوگیا۔فاریکس کے مطابق  فی تولہ سونا 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کا ہوگیا،  10گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 24 ہزار 228 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں 03 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1712 ڈالر پر پہنچ گیا۔