سہ ملکی سیریز: پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

Oct 07, 2022 | 08:32:AM
سہ مکی ٹی 20 سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے
کیپشن: پاکستانی باؤلنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان دل محمد ) سہ ملکی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔ بنگال ٹائیگر 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی بیٹنگ

 بابر اعظم اور محمد رضوان نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے 52 رنز کی شراکت داری قائم کی، بابر اعظم 22 رنز بنا کر ہی ہمت ہار گئے اور مہدی حسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر میں شان مسعود نے تیسرے نمبر پر آکر ٹیم کو سہارا دیا، انہوں نے محمد رضوان کیساتھ 42 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ شان مسود 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔

حیدر علی، افتخار احمد اور محمد آصف زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے، حیدر علی صرف 6 رنز ہی بناسکے، انہیں تسکین احمد نے پویلین کی راہ دکھائی، افتخار احمد، حسن محمد کی گیند کا شکار بنے، وہ 13 رنز کا ہی ہندہسہ عبور کر پائے جبکہ آصف علی 4 رنز بناکر ہی ہمت ہار گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 78 جبکہ شان مسعود 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی طرف سے تسکین احمد، حسن محمد، مہدی حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی بیٹنگ

بنگلادیش کے اوپنر مہدی حسن 10 رنز پر محمد وسیم  جونئیر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے  جبکہ شبیر رحمان کو  فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد  محمد نواز نے 13 ویں اوور میں بنگلادیشی بیٹر لٹن داس کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ  کیاجس کے بعد  اگلی ہی گیند پر  محمد نواز  ہی پاکستان کے لیے مصدق حسین کی چوتھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، 

پانچویں وکٹ فاسٹ بولر نے شاہنواز دھانی اور چھٹی وکٹ نائب کپتان شاداب خان  نے لی اس کے بنگلا دیش کی اگلی دو وکٹ وسیم جونئیر نے لی۔ بنگلادیشی کھلاڑی گرین شرٹس کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے تعاقب میں صرف 146 رنز ہی بناسکے۔