کویتی مسافر طیارے کی ترکی میں ہنگامی لینڈنگ۔۔۔وجہ بھی سامنے آگئی 

Oct 07, 2021 | 16:32:PM
مسافر طیارہ
کیپشن: کویتی مسافر طیارے کی ترکی میں ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت سے اڑان بھرنے والی کمرشل پرواز نے ترکی کے ترابزن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے ،  بم کے خطرے کی وجہ سے مسافروں کو طیارے سے اتار کر بم ڈسپوزل ٹیم نے تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دھمکی اس وقت موصول ہوئی جب مسافر طیارہ جے 9313فضاءمیں تھادھمکی ملنے کے بعد ایئرپورٹ پر ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ، فائربریگیڈاور ایمبولینسز ایئر پورٹ پر تیار ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل جزیرہ ایئرویز نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ انہیں سنگین سیکیورٹی صورتحال کے اشارے ملے ہیں تاہم اس کاجائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قابل بھروسہ نہیں۔

اس کے باوجود خبردار کرنے کے لیے جزیرہ حکام نے کویتی اتھارٹیز کے ساتھ رابطہ کیا اور کہاہے کہ عملے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے احتیاطاًسیکیورٹی مزید سخت کرنی چاہیے ، جزیرہ کی سیکیورٹی ٹیم صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے جبکہ ایئرلائن نے اس دوران ہونیوالی تاخیر پر مسافروں سے معذرت بھی کی ہے ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    دو سالہ بچہ سانپ سے کھیلتے ہوئے ، ویڈیو وائرل