لاہور: بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیلئے سکواڈ تشکیل

Mar 07, 2024 | 22:47:PM
لاہور: بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیلئے سکواڈ تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، سی ٹی او لاہور نے کریک ڈاؤن کیلئے 3 سکواڈ تشکیل دے دیئے۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کریک ڈاؤن کیلئے3سکواڈ تشکیل دے دیئے،سی ٹی او لاہور کی جانب سے ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سگنلز پر بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جائے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے، جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے سڑک پر بچےکو جنم دے دیا

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا، حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے، بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن کے پہلے ہی روز 29 گداگروں کےخلاف کارروائی کی گئی اور مقدمات درج کروائےگئے۔