نوشہرہ : ٹک ٹاکر ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ منصور موت کی وادی میں پہنچ گیا، نوجوان ریلوے ٹریک پر ٹرین کے آنے کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔