جامعات کی عالمی درجہ بندی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پوزیشن بہتر ہوگئی

Jun 07, 2023 | 10:47:AM
جامعات کی عالمی درجہ بندی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پوزیشن بہتر ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معیار تعلیم کی عالمی درجہ بندی میں دنیا کی جامعات میں 25ویں نمبر پر آگئی۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹی کو پاکستان کی 66 جامعات میں بھی سرفہرست قرار دیدیا،یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیار تعلیم کی عالمی در جہ بندی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دنیا بھر کی جامعات میں پچیسواں نمبر اور ملکی جامعات میں پہلا نمبر ہے،درجہ بندی کے تحت دنیا بھر کی1304 جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا،اوپن یونیورسٹی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا کی پہلی 25 جامعات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں ،بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی  کر دی

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر قرار دیا ہے،اوپن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں پاکستان کی 66 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں  سے پہلے نمبر پر رہی۔