ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20 اور 21 جولائی کو طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 20 اور 21 جولائی کو طلب کر لیا ہے، جس میں ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کے 21 جولائی کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (گریڈ 19) کے افسر ثناء اللہ کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے واپس لے کر داخلہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثناء اللہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال