چاند پر پراسرار شے کیا ہے؟۔خلائی گاڑی میں تصویر محفوظ ۔ ماہرین پریشان

Dec 07, 2021 | 09:26:AM
چاند پر یہ پراسرار شے کیا ہے
کیپشن: چاند پر یہ پراسرار شے کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چاند پر موجود چینی روور میں چکور جیسی شکل کی عجیب و غریب شے کی تصویر کیمرہ میں محفوظ ہو گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 سے چاند پر موجود چینی خلائی گاڑی “یوٹو 2 روور” چاند کے شمالی حصّے میں پراسرار شے کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی ہے۔چاند پر موجود چینی روور “یوٹو 2 روور” نے چاند کے ایک مقام پر ‘چکور’ جیسی عجیب و غریب شے دریافت کی ہے۔

پراسرار شے کی تصاویر صحافی اینڈریو جونز نے ٹوئٹر پر شیئر کی جو چینی خلائی پروگرام کے حوالے سےخبریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔پہلی تصویر میں صحافی نے لکھا کہ یوٹو 2 نے چاند پر ایک چکور شکل کی شے دریافت کی ہے جو چاند کے شمالی حصّے میں روور سے 80 میٹر کی دوری پر ہے، یہ تصاویر خلائی جہاز کے ایک کیمرے سے لی گئی ہے۔<

رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے روور قریب آتا جائے گا، ماہرین کے لیے اس چیز کی اصل نوعیت کو سمجھنے کے لیے بہتر تصاویر لے سکے گا، البتہ بہت سے لوگوں نے اس پراسرار شے کو چاند کی چٹان قرار دیا ہے کیوں کہ چاند کی سطح پر گڑھے بھی موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی خلائی گاڑی یوٹو 2 مزید دو سے تین ماہ اس شے کی تصدیق کرے گا۔