ایف آئی اے کی شوگر ملوں کیخلاف بڑی کارروائی

Apr 07, 2021 | 16:56:PM
ایف آئی اے کی شوگر ملوں کیخلاف بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے نے مزید13 شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔ 15 شوگر بروکرز سٹہ گروپس کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شوگر مل مافیا اور سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک متعدد شوگر ملز مالکان کو گرفتار یا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، اب ایف آئی اے نے مزید 13 شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
جن شوگر ملز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، ان میں ہنزہ شوگر، اشرف شوگر، حسین شوگر ، سیون اسٹار شوگر، شیخو شوگر، اتحاد شوگر، فاطمہ شوگر، کشمیر شوگر، میر پور شوگر، النور شوگر، سورج شوگر، ایس جی ایم شوگر اور سندھ باد شوگرملز شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 15 شوگر بروکرز سٹہ گروپس کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں، جب کہ ایف آئی اے نے 8 شوگر ملز مالکان کو نوٹسز بھجوائے لیکن تاحال کوئی ایف آئی اے پیش نہ ہوا۔
ایف آئی اے کے مطابق مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کو 31 مارچ کو، حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کو 2 اپریل، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو گروپ کو پہلے 2 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اور پیش نہ ہونے پر انہیں اب دوبارہ جمعہ کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، المعیز شوگر مل کو 5 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، میاں طیب کی حمزہ شوگر مل کو 8 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، ہمایوں اختر کی تاندلیانوالہ شوگر مل کو 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ سے احد چیمہ کو بڑا ریلیف مل گیا