الیکشن کمیشن: ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا چوتھا روز, 2 دن بعد سماعت ہو گی

Nov 06, 2023 | 13:11:PM
الیکشن کمیشن: ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا چوتھا روز, 2 دن بعد سماعت ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں ابتدائی حلقہ بندیوں پر آج اعتراضات کا چوتھا روز ، 2 روز کے وقفے کے بعد الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق شکایات کی سماعت ہو گی۔

الیکشن کمیشن میں آج ملتان ،مانسہرا ،بٹگرام اور جھنگ کے حلقوں پر اعتراضات سنے جائیں گے، کراچی ویسٹ، کراچی سینٹرل کیماڑی،وزیر آباد ،عمرکوٹ،وزیرستان، لکی مروت، باجوڑ،شانگلہ، بنوں،قلعہ سیف اللہ،ژوب اور شیرانی کے حلقوں پر اعتراضات کی بھی آج سماعت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف توڑ پھوڑ کا کیس، عدالت سے اہم خبر آ گئی

حلقوں پر اعتراضات کی سماعت کے لیے 2 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں، 3 نومبر کی سماعت کے لئے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیجوائے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اور اسلام آباد کیلئے مجموعی طورپر 1 ہزار 324 اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف پنجاب میں 672 ، سندھ 228 ،خیبرپختونخوا 293 ،بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے ہیں۔