کابینہ توانائی کمیٹی نے آئل ریفائننگ پالیسی منظور کرلی 

Feb 06, 2024 | 20:47:PM
کابینہ توانائی کمیٹی نے آئل ریفائننگ پالیسی منظور کرلی 
کیپشن: آئل ریفائنری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان میں 6 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کی راہ ہموارہو گئی،کابینہ توانائی کمیٹی نے آئل ریفائننگ پالیسی منظور کرلی ،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے توانائی کمیٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کہاہے کہ نئی پالیسی سے ریفائنریاں اپ گریڈیشن کے منصوبے شروع کرسکیں گے،ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سے 5سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، اوسی اے سی نے کہاکہ نئی پالیسی کے باعث مقامی پیٹرول وڈیزل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا ،مقامی تیل کی پیداواربڑھنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ڈے پر کوئی شخص یہ کام نہیں کریگا؟ الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی عائد کردی