ڈپٹی سپیکر کودیئے گئے سپیکر کے اختیارات واپس ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کو ہی ہوگا۔ نوٹیفکیشن

Apr 06, 2022 | 20:05:PM
ڈپٹی سپیکر۔ سپیکر۔ اختیارات۔ واپس ۔پنجاب۔ اسمبلی۔اجلاس۔ جعلی آرڈر 
کیپشن: پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہونے کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر کو تفویض کئے گئے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات واپس لے لئے ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ پنجاب اسمبلی کے قواعد کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے اختیارات واپس لئے گئے ہیں۔
 نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ے کہ اختیارات سپیکر کی ہدایت پر واپس لئے جارہے ہیں۔نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کوبھی بھجوا دی گئی ۔ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی کے قواعدوانضباط کار کے قاعدہ 25 کے تحت تفویض کردہ اختیارات واپس لے کر اسمبلی سیکرٹریٹ نے آرڈر جاری کر دئیے ۔ ترجمان نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس5 اپریل کے نوٹیفکیشن کے تحت 16اپریل 2022 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہی منعقد ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ رات ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے دستخطوں سے 6اپریل کو شام ساڑھے سات بجے طلب کیے جانے والے اجلاس کے جعلی آرڈر کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے بغور جائزہ لیا۔
 جائزہ لینے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ اس نتیجے پر پہنچا کہ اس جعلی آرڈر پر کوئی ڈائری نمبر درج نہیں کیا گیا جو کہ ایسی اہم نوعیت کے دستاویزات کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ یہ آرڈر پنجاب اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کا ڈرافٹ کردہ نہیں ۔ ایسی سرکاری دستاویز تیار کرنا شعبہ قانون سازی کی ذمہ داری ہے نیز یہ کہ یہ آرڈر نہ تو اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیار کیا اور نہ ہی اسے جاری کیا۔ قواعد انضباط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997 کے قاعدہ 28 کے تحت حامل اختیارات کے مطابق سیکرٹری اسمبلی وزیر قانون و پارلیمانی امور کی نشاندہی پر اسمبلی بزنس کو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرتا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کا جاری کردہ مذکورہ آرڈر اسمبلی قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔ اس صورتحال سے بات واضح ہوتی ہے کہ زیر بحث آرڈر اسمبلی سیکرٹریٹ سے باہر تیار کیا گیا۔ ایسی صورت حال میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کو قواعد انضباط کار بابت 1997 کے قاعدہ 25 کے تحت تفویض کردہ اختیارات واپس لئے جائیں، بعد ازاں اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی 
یہ بھی پڑھیں۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا