پابندِ سلاسل آنگ سان سوچی بیمار ،جیل سے باہر علاج کی اجازت نہ مل سکی

Sep 05, 2023 | 22:59:PM
پابندِ سلاسل آنگ سان سوچی بیمار ،جیل سے باہر علاج کی اجازت نہ مل سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  میانمار  کی جیل   میں  پابندِ سلاسل    آنگ سان سوچی کو شدید بیمار ہونے کے باوجود بھی جیل سے باہر معالج کو دکھانے کی اجازت نہ مل سکی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  78 سالہ آنگ سان سوچی کی جیل سے باہر معالج کو دکھانے کی درخواست مسترد کردی گئی  ہے۔ وہ مسوڑھے سوجھنے اور الٹیوں کے سبب کچھ کھا نہیں پارہیں, اس کے باوجود بھی  ان کا علاج جیل کے ڈاکٹرز سے ہی کروایا جارہا ہے جبکہ  میانمار کے فوجی حکمرانوں نے اس حوالے سے خبر ایجنسی کو ردعمل دینے سے گریز کیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے اہم عرب ملک میں سفارتخانہ کھول لیا

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی 19 مقدموں میں27 سال قید کی سزا پر جیل میں ہیں۔آنگ سان سوچی 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے زیرِ حراست ہیں۔