پیپلز پارٹی کی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت

Oct 05, 2021 | 18:27:PM
پی پی کی نیب چیئرمین کی مت ملازمت میں توسیع کی محالفت
کیپشن: ،فائل فوٹوپی پی کی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔ چیئرمین نیب کو آرڈیننس کے ذریعے 120 دن کی توسیع دینے پر خدشات ہیں۔ نیب آرڈیننس 1999 کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم ایک آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت تمام اپوزیشن سے مشاورت کا آئینی اختیار چھین رہی ہے۔ اپوزیشن کی مشاورت کے بنا چیئرمین نیب کو آرڈیننس کے ذریعے توسیع دینا غیر آئینی عمل ہوگا۔

شیری رحمان کا مزید کہناتھا کہ  اگر اپوزیشن سے مشاورت کرنا مفادات کا ٹکرائو ہے تو کیا وزیراعظم سمیت وزراء کے خلاف کیسز نہیں؟ چینی، آٹا، پیٹرول، ادویات، بی آر ٹی، ایل این جی، رنگ روڈ، بلین ٹری اور ہیلی کاپٹر اسکینڈلز کس کے خلاف ہیں؟  کیا وزیراعظم اپنا اوروزراء کے مفادات کا تحفظ نہیں کر رہے؟ حکومت کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔  مدت ملازمت میں توسیع کے پیچھے حکومت کے ذاتی مفادات ہیں۔ پیپلز پارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی شدید مخالفت کرتی ہے۔

جبکہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ  آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس لاکر حکومت نے پارلیمان کو غیر فعال بنا دیا ہے۔کیا چیئرمین نیب کا تقرر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اب آرڈیننس لایا جائیگا؟ ۔ صدر مملکت خود معاملے کو دیکھیں اور آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس کے اجراء کے سلسلے کو روکیں۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ؟۔۔بلاول بھٹو کا چڑھوئی میں جلسہ سے خطاب