فوجی چھاؤنی پردہشت گردوں کا حملہ،مالی کے27فوجی اہلکار مارے گئے، 47 دہشتگرد بھی ہلاک

Mar 05, 2022 | 21:48:PM
افریقی ،ملک، مالی، فوجی، اہلکار ،الرٹ ،کھڑے
کیپشن: افریقی ملک مالی کے فوجی اہلکار الرٹ کھڑے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مالی میں فوجی چھاؤنی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم27فوجی اہلکار مارے گئے۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالی اور اسکا پڑوسی ملک نائجر دہشت گرد گروہوں جن میں بوکو حرام بھی شامل ہے کے حملوں کے نشانے پر رہتا ہے۔ مالی کی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مونڈورو کے فوجی کیمپ پر یہ حملہ جمعے کے روز ہوا جس میں 27 فوجی اہلکار ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوئے جبکہ 7 لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں میں 21 فوجیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فوج کی جوابی کارروائی میں 47 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں مالی کی فوج پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ ایک فرانسیسی ذرائع نے 40سے 50دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے21 گاڑیوں اور  کئی بکتر بند گاڑیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

واضح رہے کہ مالی کا مونڈورو فوجی کیمپ بورکینافاسو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس کیمپ پر اس وقت بھی فوج کا ہی کنٹرول ہے۔ اس حملے کے بعد مالی کی حکومت نے ملک میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الدین حقانی کی تصویر   پہلی بار منظر عام