این اے 21 مردان 1: انتخابی جنگ میں کون کونسے امیدوار شامل؟ کن کے درمیان پڑے گا کانٹے کا جوڑ؟

Feb 05, 2024 | 21:23:PM
این اے 21 مردان 1: انتخابی جنگ میں کون کونسے امیدوار شامل؟ کن کے درمیان پڑے گا کانٹے کا جوڑ؟
کیپشن: این اے 21 مردان 1 کی انتخابی جنگ میں کون کونسے امیدوار شامل؟ کن کے درمیان پڑے گا کانٹے کا جوڑ؟
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) عام انتخابات 2024 میں ملک بھر کی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان 1 میں بھی سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے، اس حلقے میں بھی سیاسی جماعتیں پنجہ آزمائیں گیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان 1 میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، جماعتِ اسلامی، جمعیت علماءِ اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان ملی مسلم لیگ، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیت کل 11 امیدوار انتخابی میدان میں مدِمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 10 بونیر 1: کون کونسی جماعتیں مدمقابل؟ کس کا پلڑا بھاری؟

این اے 21 مردان 1 میں : کاٹلنگ،رستم اور گڑھی کپورہ کے علاقے شامل ہیں، حلقے کی آبادی 9 لاکھ 76 ہزار 527 افراد پر مشتمل ہے جس میں کل ووٹرز 5 لاکھ 21 ہزار 739 ہیں، ووٹرز میں مردوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار اور 2 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 737 ہے۔

اس حلقے میں جمعیت علماءِ اسلام (ف) کے امیدوار اعظم خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار مجاہد علی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ان کے علاوہ پی پی پی پی کے اسد اللہ خان، جماعتِ اسلامی کے عطاالرحمٰن، عوامی نیشنل پارٹی احمد علی، پاکستان ملی مسلم لیگ کے محمد غالب سمیت 5 آزاد امیدوار بھی انتخابی جنگ میں شریک ہیں۔