کینیڈا پارلیمنٹ میں پہلی بار سیاہ فام اسپیکر منتخب

Oct 04, 2023 | 11:02:AM
 کینیڈا پارلیمنٹ میں پہلی بار سیاہ فام اسپیکر گریگ فرگس کو منتخب کیا گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا پارلیمنٹ میں پہلی بار سیاہ فام اسپیکر گریگ فرگس کو منتخب کیا گیا ہے۔ 

سابق اسپیکر انتھونی روٹا کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کی سیٹ خالی تھی جس کے بعد لبرل پارٹی کے گریگ فرگس خفیہ رائے شماری میں کینیڈا کے 38 ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نو منتخب اسپیکر کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ انتھونی روٹا نے نازی یونٹ کے سابق سپاہی کو پارلیمنٹ میں مدعو کرنے اور کھڑے ہوکر استقبال کرنے پردباؤ کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔