کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

Oct 04, 2022 | 18:33:PM
کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
کیپشن: الیکشن کمیشن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست مسترد،صوبائی حکومت کراچی ڈویژن میں پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔ 

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن بارشوں کے باعث اسے 28 اگست 2022 تک ملتوی کردیا گیا۔

سندھ میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اسے پھر ملتوی کردیا گیا تھا ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے صرف کراچی ڈویژن میں ہی 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتکابات کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے، سیکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں، بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرزکی تعیناتی کے لئے مجاز حکام سے رابطے میں ہیں,الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 60 کروڑ روپے فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈزکی عدم فراہمی سے بروقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔