نومولودکو دفنانے کی کوشش،1مرد 2 خواتین گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) نواب ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مرد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے پائن ایونیو روڈ کے قریب کارروائی کے دوران تین افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ گڑھا کھود کر نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر جرم چھپانے کی غرض سے نومولود کو دفنانے کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔