جی ایچ کیو حملہ کیس، شہریار آفریدی کی پیشی کا معاملہ، تحریری فیصلہ جاری

Aug 04, 2023 | 19:21:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس، شہریار آفریدی کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں شہریار آفریدی کی عدالت پیشی کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 کے جج حامد حسین کی طرف سے فیصلہ جاری کیا گیا۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں پولیس کی بدنیتی واضح ہے لہٰذا شہریار آفریدی کو کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شہریار آفریدی کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، تفتیشی افسر کو ملزم کیخلاف مجرمانہ مواد اکٹھا کرنا تھا جو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:  توشہ خانہ کیس ناقابلِ سماعت قرار ، عمران خان کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

فاضل عدالت نے تفتیشی افسر، ایس پی انویسٹیگیشن اور جے آئی ٹی ممبران کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں آخر پر کہا گیا کہ7  اگست کو تفتیشی افسر، ایس پی انویسٹیگیشن اور ممبر جے آئی ٹی پیش ہوں۔