لاہور: مسلم لیگ ن کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی عدم دلچسپی، تنظیم سازی کا عمل متاثر

May 03, 2023 | 12:52:PM
لاہور: مسلم لیگ ن کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی عدم دلچسپی، تنظیم سازی کا عمل متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لاہور کی بیشتر یونین کونسلز میں تنظیم سازی کا ہدف مکمل نہیں ہوسکا۔

اس طرح سے 274 یونین کونسلز میں تنظیم سازی کا عمل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے 1644 وارڈز میں 10 ہزار سے زائد لیگی کارکن نظر انداز ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹیاں تشکیل دینے کے 2 ماہ بعد بھی یونین کونسلز اور وارڈز کی سطح پر تنظیم سازی مکمل نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے: سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کیخلاف مقدمہ درج

صوبائی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کو یونین کونسلز اور وارڈ لیول پر صدر اور سیکرٹری سمیت سوشل میڈیا و دیگر عہدوں پر پارٹی کارکنوں کو نامزد کرنیکا ہدف دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں مسلم لیگ ن کی لاہور کی قیادت بھی خاموش ہے۔

پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے یونین کونسل اور وارڈ کی تنظیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے جبکہ اس سے پہلے محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر شہر کے تمام صوبائی حلقوں میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔