الزامات مسترد، اہلیہ کے نام دبئی میں جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے:محسن نقوی

جائیداد کو جمع ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا، الیکشن کمیشن میں بطور نگران وزیر اعلیٰ جمع گوشواروں میں بھی جائیداد ظاہرکی،وفاقی وزیرداخلہ

May 15, 2024 | 09:54:AM
الزامات مسترد، اہلیہ کے نام دبئی میں جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مبینہ پراپرٹی لیکس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہلیہ کے نام دبئی میں جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے،جائیداد کو جمع ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا، الیکشن کمیشن میں بطور نگران وزیر اعلیٰ جمع گوشواروں میں بھی جائیداد ظاہرکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا، جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

ضرورپڑھیں:پانامہ اور پنڈورا کے بعد دبئی لیکس آگئی ،بڑے بڑے نام بے نقاب
 یاد رہے کہ دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں  پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔’دبئی انلاکڈ‘ نامی یہ پروجیکٹ زیادہ تر 2020 اور 2022 کے درمیان کے ایسے اعداد و شمار پر مبنی ہے جو دبئی میں لاکھوں جائیدادوں کا تفصیلی جائزہ اور ان کی ملکیت یا استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں وہ جائیدادیں شامل نہیں جو کمپنیوں کے نام پر خریدی گئیں اور جو کمرشل علاقوں میں موجود ہیں۔