کام کیا ہوتا تو چھپ کر دکانوں میں فوٹو شوٹ کی ضرورت نہ پڑتی : مریم نواز

May 03, 2021 | 13:49:PM
کام کیا ہوتا تو چھپ کر دکانوں میں فوٹو شوٹ کی ضرورت نہ پڑتی : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کسی نے  عوام کی خدمت کی ہو یا کام کئے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے  مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں، عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے۔