تنیشا نے مرنے سے قبل شیزان کی والدہ سے کیا بات کی؟

Jan 03, 2023 | 15:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: تنیشا نے مرنے سے قبل شیزان کی والدہ سے کیا بات کی؟
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )24  دسمبر کو خودکشی کرنے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ تنیشا شرما اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کی والدہ کے درمیان ہوئی مبینہ فون کال لیک ہوگئی۔

بھارتی  نجی میڈیا پر ایک آڈیو زیر گردش ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں آواز تنیشا کی ہے جو کہ شیزان کی والدہ کہکشان فیضی سے بات کررہی ہیں۔آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ تنیشا کہتی ہیں 'اماں آپ میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہیں، آپ یہ جانتی بھی نہیں، اس لیے میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ہر بات شیئر کروں، اس لیے میرے ذہن میں جو بھی ہوگا آپ کو بتاؤں گی'۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)

تنیشا کو مزید کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'پتا نہیں، مجھے خود نہیں پتا کہ مجھے کیا ہورہا ہے'۔شیزان سمیت تنیشا بھی کہکشاں فیضی کو اماں کہہ کرپکارتی تھیں جب کہ شیزان کی بڑی بہن شفق کو آپی کہا کرتی تھیں۔دوسری جانب پیر کی صبح شیزان کے وکیل سمیت اداکار کی والدہ اور دونوں بہنوں شفق اور فلک ناز نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شیزان پر لگنے والے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ان کا تنیشا سے کس قدر اچھا اور گہرا تعلق تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

شیزان کی بہن فلک نے کہا کہ 'تنیشا اماں اور آپی (شفق ناز) سے سب کچھ شیئر کرتی تھی، وہ میری بہنوں جیسی تھی، سوشل میڈیا پر اس کی حجاب والی تصویر وائرل ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اسے مذہب تبدیل کرنے کا کہا لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، وہ تصویر شوٹنگ کی تھی'۔اس کے علاوہ اداکار کے وکیل شیلندر مشرا نے کہا کہ 'تنیشا کو ان کے گھر سے کبھی پیار نہیں ملا، اگر محبت ملتی تو وہ اسے باہر تلاش نا کرتیں'۔

شیزان کی والدہ کہکشان فیضی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'تنیشا کی والدہ ونیتا ہمیں بے انتہا بے عزت کرتی تھیں لیکن ہم نے کبھی کچھ نہیں کہا، میرا بچہ معصوم ہے اور وہ جیل میں ہے، تنیشا میری بیٹی جیسی تھی، ونیتا جی، آپ کی بیٹی نے خودکشی کرلی اب آپ چاہتی ہیں میرا بیٹا بھی خودکشی کرلے؟'گرفتار شیزان کی بہن فلک نے بتایا کہ 'تنیشا کام نہیں کرنا چاہتی تھی، وہ دنیا گھومنا چاہتی تھی، وہ بچی کبھی باہر نہیں نکلی تھی، پہلی بار ہمارے ساتھ سمندر پر گئی تھی، ہمیں فخر ہے کہ 5 ماہ ہم نے اسے بہت خوشیاں دیں'۔