آپ کو ”ن لیگ“ میں آنے کی دعوت تھی، اپنا وزن بڑھانے کی ضرورت نہیں : مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

Aug 03, 2021 | 21:27:PM
آپ کو ”ن لیگ“ میں آنے کی دعوت تھی، اپنا وزن بڑھانے کی ضرورت نہیں : مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو (ن) لیگ میں آنے کی دعوت تھی، اپنا وزن بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 مریم اورنگزیب کامزید کہناتھا کہ عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس مہنگی کرنا ہوتا ہے ،عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام عوام کو بے روزگار کرنا ہوتا ہے، عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام عوام کی دوائیں مہنگی کرنا ہوتا ہے، عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں، شرم آنی چاہئے۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ آپ کو (ن) لیگ میں آنے کی دعوت تھی، اپنا وزن بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے، اے ٹیم اور مافیا سے خرچ چلانے والا بڑے بڑے ڈاکوں کے بارے میں سوچتا ہے ،ہر محاذ پر ناکام اور کرپشن سے بھرپور عوام دشمن حکومت کو مدینہ کی ریاست سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ شرم آنی چاہئے عوام سے آٹا چینی بجلی گیس چھیننے اور مہنگا کرنے کے ایجنڈے کو جہاد کا نام دیتے ہیں؟ آپ کو شرم آنی چاہئے عوام سے ان کی روٹی اور دوائی چھین لینے کو جہاد کہہ رہے ہیں شرم آنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی تھی، عمران خان