مولانا فضل الرحمان کی حمزہ شہباز سے ملاقات، رہائی کی مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے عشائیے میں حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران رہائی پر مبارکبا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں حمزہ شہباز کے جذبے کو سراہا۔مولانا نے کہا کہ حکومت کی آپ کے چچا، آپ کے والد اور آپ کے اہلخانہ کے خلاف انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ نے کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجو قابل تحسین ہے۔