500 کا ناڑا۔۔۔سوشل میڈیا پر تنقیدکے بعد مولانا طارق جمیل نے بھی چپ توڑ دی

Jun 02, 2021 | 20:23:PM
500 کا ناڑا۔۔۔سوشل میڈیا پر تنقیدکے بعد مولانا طارق جمیل نے بھی چپ توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا طارق جمیل کاکہناہے کہ مدارس کو اپنی کمائی پر چلائیں گے اور زکوةٰ جہاں اس کا حق ہے وہاں لگنی چاہئے۔
ایم ٹی جے کی اوپننگ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا طارق جمیل نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ صاحب حیثیت لوگ زکوةٰ غریبوںاور مسکینوں کو دیں اور اصل کمائی مدارس کو دیں تاکہ اعلیٰ قسم کے علما سامنے آئیں اورمالداروں میں بھی یہ جذبہ ہونا چاہئے کہ ہم اصل مال سے بھی دین کی خدمت کریں ۔
ایم ٹی جے کے برانڈکی لانچنگ پر تنقید کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیگیٹو باتیں کرنے والوں کیلئے بھی میری دعا ہے ،انہوں نے ہمیں پروموٹ کیاکیونکہ نیگیٹو باتیں کرنے سے ہماری مشہوری ہوئی ہے میں توان کیلئے دعاگو ہوں اور شکرگزار ہوں کہ ان کے اس عمل سے ہمارے برانڈ کی مشہوری ہوئی اوراللہ ان کو ہدایت دے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں۔۔عمران عباس