مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کردیا

Jul 02, 2023 | 20:19:PM
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے پیش نظر ممکنہ بارش سے متعلق پی ڈی ایم اے نے بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی کل سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی 

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں، بارشوں سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو  ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں، سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کیے جائیں، انتظامیہ سپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں، حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں، سپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!گرمی کی شدید لہر انسانی جانیں لینے لگی، 125 افراد ہلاک

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید حکم جاری کیا گیے گئے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے ، پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت  آگاہ کیا جائے کیونکہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔