الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ

Jan 02, 2023 | 11:39:AM
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کب ہوگی ؟ ختمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے طے کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دیں۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز ریٹرنگ افسران کے دفاتر پہنچا دئیے گئے۔

الیکشن کمشن کے سامنے پولنگ کیلئے بڑی روکاٹ محکمہ تعلیم ہے۔8  جنوری کو محکمہ تعلیم کے پولنگ سٹاف کی چھٹیاں ختم ہونگی۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں پولنگ عملہ دستیاب نہ ہونے کا عذر پیش کیا تھا۔ پولنگ کیلئے حتمی شیڈول کا اعلان کمیشن باہمی مشاورت سے کرے گا۔